ابنا: آئي اے اي اے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے رضا نجفي نے آئي اے اي اے کي نشست کے اختتام پر ہمارے نمائندے نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو کي نئ رپورٹ مجموعي طورپر مثبت تھي جس ميں تازہ صورتحال کو تعميري انداز ميں پيش کيا گيا ہے-رضا نجفي نے مزيد کہا اميد کي جارہي ہےکہ آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ ہفتے کے اجلاس ميں يوکيا آمانو کي رپورٹ کا مثبت نگاہ سے جائزہ ليا جائے گا-اينٹي وار سے موسوم ويب سائٹ کے مطابق ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل کي رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران اپنے وعدوں کي پابندي کر رہا ہے-
اينٹي وار ويب سائٹ کے مطابق ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں آئي اے اي اے کي تازہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ايران اين پي ٹي معاہدے کي ايک ايک شق پر پوري طرح سے عمل کرہا ہے-ايران اورعالمي ايٹمي انرجي ايجنسي نے گذشتہ سال گيارہ نومبر کو ايٹمي معاملات کے حل کے لئے باہمي تعاون جاري رکھنے پر اتفاق کيا تھا -آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو نے اپني تازہ ترين رپورٹ ميں کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے تين ماہ کي طے شدہ مدت کے دوران چھے عملي قدم اٹھا ئے ہيں کہ جن کا اس نےعالمي ايٹمي انرجي ايجنسي کے ساتھ وعدہ کيا تھا-آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل نے اپني اس رپورٹ ميں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ايجنسي، ايران کي جانب سے اعلان کردہ اس کے ايٹمي پروگرام ميں کسي قسم کا انحراف نہ پائے جانے کي تصديق کرتي ہے.
.......
/169